11 جون 2015 - 10:27
صہیونی ریاست کی جاری خلاف ورزیوں سے غزہ کے حالات تشویشناک

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد البطش نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے کبھی بھی معاہدوں کی پابندی نہیں کی ہے اور آج بھی غزہ کے عوام کی صورت حال بحرانی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی عہدیدار خالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی صورت حال صہیونی ریاست کی جاری خلاف ورزیوں کی بنا پر ابتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی انتظامیہ اور صہیونی ریاست کے مابین دو طرفہ جنگ بندی کا سمجھوتہ غزہ کا محاصرہ ختم، تعمیر نو کے آغاز اور دنیا کے ساتھ غزہ کے شہریوں کا رابطہ بحال کئے جانے کی شرط پر طے پایا تھا۔ 

خالد البطش نے کہا کہ صہیونی ریاست نے آج تک اپنے ان وعدوں پر عمل نہیں کیا اور آج بھی غزہ کے عوام کی صورت حال بحرانی ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی عہدیدار خالد البطش نے غزہ پٹی کی بحرانی صورت حال اور ممکنہ جوابی کارروائی کا ذمہ دار، صہیونی ریاست کو قرار دیا جو قاہرہ سمجھوتے کی پابندی نہیں کر رہی ہے۔

.......

/169